تازہ ترین

حکومت کا ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) : حکومت نے اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو ایک اور ٹیکس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میونسیپل کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کے لیے تجاویز مانگ لی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی پر سالانہ 2 ارب اخراجات آتے ہیں۔اسی تناظر میں حکومت نے اسلام آباد کے ہر گھر پر صفائی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم ابھی تک اس سلسلے میں تجاویز مانگی گئی ہیں اور تجاویز سامنے آئے کے بعد ان پر غور کیا جائے گا جس کے بعد ٹیکس لگانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل بھی پی ٹی آئی حکومت میں کئی ٹیکس لگائے گئے۔ ق پنجاب میں پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کیا تھا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پانی کے زیر زمین ذخائر کو کم ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی تشکیل دی تھی، جس کے لیے ایک قانون وضع کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق گھریلو صارفین پر بھی ہو گا۔مجوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے اتھارٹی لائسنس لیں گے۔ واٹر ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے نئے پمپ کی تنصیب سے قبل لائسنس لینا پڑے گا، اگر کوئی شہری بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر یا ٹیوب ویل لگوائے گا تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔مجوزہ بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کے لیے موٹر لگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔ پنجاب بھر میں کسانوں کے لیے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب ویل لگانے پر پابندی کی تجویز ایکٹ میں شامل کی گئی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button