تازہ ترین

چین کے بھارتی فوجیوں پر حملے،لداخ میدان جنگ بن گیا، صورتحال سنگین

اسلا م آباد( آوازچترال نیوز)بھارت اور چین کی فوجیں لداخ میں آمنے سامنے، میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے لداخ میں بھارت پر فوجی دباؤ بڑھا دیا ہے۔چین کی جانب سے بھارتی فوج پر تواتر کے ساتھ حملے ہو رہے ہیں۔سینئر تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ صورتحال سنگین بھی ہو سکتی ہے۔ بھارت اور چین کا آپس میں اس علاقہ کی ملکیت کو لے کر کافی عرصہ سے تنازعہچلا آ رہا ہے جو کئی مرتبہ دونوں ممالک کے مابین جھڑپ کی وجہ بنتا ہے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھی چین اور بھارت کے فوجیوں کے مابین لداخ کے مقام پر شدیدجھڑپ ہوئی تھی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج سرحدوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے انفرا اسٹرکچر پر توجہ دے رہی ہے اور اس کے لیے ضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button