ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ

ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد۔ (آوازچترال رپورٹ)پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔پولیو پروگرام کے مطابق ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے سامنے آیا۔خیبر پختونخوا میں کیسز بنوں اور لکی مروت سے رپورٹ ہوئے جہاں بنوں کے علاقے زلول خیل کی 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح لکی مروت میں ایک 18ماہ کے بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 23کیس بنوں سے رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ایک کیس صوبہ سندھ سے منظر عام پر آیا جہاں 31ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 69 تک پہنچ گئی۔

error: Content is protected !!