ایس ڈی پی او بونی کی طرف سے سینئر وکیل سید برہان شاہ پر تشدد کے خلاف ڈی بی اے چترال کا کل دونوں اضلاع کے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ایس ڈی پی او بونی کی طرف سے سینئر وکیل سید برہان شاہ پر تشدد کے خلاف ڈی بی اے چترال کا کل دونوں اضلاع کے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

ایس ڈی پی او بونی کی طرف سے سینئر وکیل سید برہان شاہ پر تشدد کے خلاف ڈی بی اے چترال کا کل دونوں اضلاع کے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

چترال( نمائندہ آوازچترال)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں تمام وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال،دروش اور بونی کے وکلاء کو اگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار چترال کے ایک سینئر رکن سید برہان شاہ ایڈوکیٹ کے ساتھ ایس ڈی پی او بونی کی طرف سے غیر قانونی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مذکورہ وکیل کو بزور زبردستی اپنے دفتر لیکر اپنے پرائیویٹ گارڈ اور خود جسمانی تشدد کرنے کے خلاف مورخہ 28ستمبر2019کو بروزہفتہ ضلع چترال کے تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور اس سلسلے میں عدالتوں سے بھی وکلاء کے ساتھ تعاون کرنے گذارش کی گئی ہے۔قبل ازین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ سید برہان شاہ پر تشدد کے خلاف مذمتی قرداد بھی منظور کی گئی جسمیں ایس ڈی پی او بونی کی مذکورہ وکیل پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور حکام بالاسے اس فعل کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!