تازہ ترین

چترال کے دونوجوان فٹ بال کھلاڑی نے کے پی کے لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حالیہ ال پاکستا ن نیشنل فٹبال چمپین شب میں نمایاں رہے

چترال( نمائندہ آوازچترال) اپر چترال سے تعلق رکھنے والے دونوجوان فٹ بال کھلاڑی نوید اللہ ولد سردار کھوت تورکہو اور امجد علی ولد اشرف ولی سکنہ واشیچ نے کے پی کے لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حالیہ ال پاکستا ن نیشنل فٹبال چمپین شب میں اپنے شاندار کھیل کے وجہ سے نمایاں رہے۔ان کی کھیل کو دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی داد دئے بغیر نہ رہ سکے۔ اسطرح چترالی ٹائیگروں کی وجہ سے کے پی کے لائنز نے یہ فائنل میچ اپنے نام کرلی۔ اور یہ بات قابل فخر ہے کہ یہ دونوں نوجوان صرف فٹ بال کیساتھ محبت کیوجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کر اسلام آباد جاکے محنت و مزدوری کرکے اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔ اسلئے فٹ فیڈریشن اور دیگر فٹ بال کلب کو چاہئے کہ چترال کے ان دو نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگئے لے جانے میں ان کی بھر پور مدد کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button