تازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعہ کے روز چترال میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام جلوس

چترال (نمائندہ آوازچترال) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعہ کے روز چترال میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام جلوس نکالا گیا جوکہ مختلف راستوں سے ہوکر اتالیق چوک پر پہنچ کر جلسہ عام میں بدل گئی جس سے پی ٹی آئی کے عبداللطیف، جماعت اسلامی کے مولانا اسرار الدین الہلال، اہلسنت والجماعت کے حافظ خوش ولی خان، جے آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین، تجاریونین کے شبیر احمد خان، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے منیر احمد اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کشمیر میں گزشتہ 52دنوں سے مسلسل لاک ڈاؤن کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہاکہ کشمیر کی آزادی کی منزل اب قریب تر آگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب پاک فوج کو عوام کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر انڈیا کے خلاف سخت نعرہ بازی ہوئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button