مندر کے بعدمتحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ کا بھی افتتاح،بڑا اعلان کردیاگیا
دبئی ( آوازچترال نیوز) متحدہ عرب امارات میں کثیرالعقائد منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کا آغاز اگلے برس ہوگا اور 2022 تک اس کی تکمیل ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی عبادت گاہ ابوظہبی میں کثیرالعقائد ابراہیمک فیملی ہاؤس کمپلیکس کا حصہ ہے جہاں مسجد اور چرچ بھی ہوگا۔کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان رواں برس فروری میں پوپ فرانسس کے متحدہ عرب امارات کے دورے میںکیا گیا تھا جو خطے میں پہلی عبادت گاہ ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے مسلمانوں نے اس کمپلیکس کی بحیثیت تحمل اور برداشت کے مرکز کے طور پر حمایت کی ہے اور ان کا موقف ہے کہ اس سے مذہبی آزادی اور ثقافتی رنگا رنگی کو فروغ ملے گا۔متحدہ عرب امارات میں یہودی کمیونٹی کی یہ پہلی عبادت گاہ ہوگی تاہم اس وقت دبئی میں ایک گھر کو نجی عبادت گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔