تازہ ترین
آل پنشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن تحصیل دروش کے صدر کا انتخاب،قاضی سلطان حسین کامیاب
چترال( نمائندہ آوازچترال ) آل پنشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن تحصیل دروش کے صدر کا انتخاب بزریعہ الیکشن دروش میں ہوا اس مقابلے میں دو امیدواران قاضی سلطان حسین اور نذیرالرحمن سامنے آئے پریزائڈنگ اور پولنگ کے فرائض ادا کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں لال نور عجب خان،شاہ نواز،ناصر خان،ظاہر شاہ طارق عزیز شامل تھے پروگرام کے مہمان خصوصی سابق صدر آل ویلج کونسلز فورم دروش عمران الملک صاحب تھے فائنل نتائج کے مطابق قاضی سلطان حسین 3 کے مقابلے میں 121 کے ووٹ لیکر واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے۔اس کے بعد کابینہ کے دیگر اراکین کے انتخاب کے لیے ایک ایکزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی جو کے باہمی مشاورت سے باقی کابینہ کے انتخاب کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں گے تقریب حلف برداری کے لیے جلد ہی جگہ اور وقت کا تعین کیا جائے گا
Facebook Comments