پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کیلئے,رحمت الہی متفقہ طور پر تین سال کیلئے چیرمین منتخب
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کیلئے الہی میڈیکل سٹور ایون کے مالک اور سابق ناظم و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی کو متفقہ طور پر تین سال کیلئے چیرمین منتخب کیا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر عہدہ داروں میں ادریس محمد نظام میڈیکل سٹور دروش نائب صدر لوئر چترال ، فرید احمد نائب صدر اپرچترال محمد حسین جنرل سیکرٹری ، سریر الدین فنانس سیکرٹری ، سیف محمد انفارمیشن شامل ہیں ۔ ہفتے کے روز ایسوسی ایشن کا اجلاس سنیئر ممبر سید الاکبر کی زیر صدارت چترال پریس کلب میں ہوا ۔ جس میں سابق چیرمین عمران حسین نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ اور مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اس موقع پر انتخابی مدت پوری ہونے کی بنا پر نئے الیکشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اور متفقہ طور پر متذکرہ بالا عہدہ داروں کا چناءو کیا گیا ۔ اس موقع پر نو منتخب چیرمین رحمت الہی نے اُن پر اعتماد کرنے پر تمام کیمسٹ اینڈ درگسٹ برادی کا شکری ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ شعبہ انسانیت کی خدمت ہے ۔ ہم اگرچہ کاروبار کرتے ہیں لیکن معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں ۔ کہ پیسے سے زیادہ ہم اُن کی خدمت کو مقدم سمجھتے ہیں انہوں نے کہا ۔ کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔ اور ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔