55

3 ڈپٹی کمشنرز سمیت 21 افسروں کی تقرریا ں و تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی حکومت نے 21 افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں ٗ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹرجنر ل بلدیات کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری میاں عابداللہ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹرجنر ل بلدیات لگادیا گیا ہے اسی طرح منیجنگ ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ کوتبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری بلدیات ٗڈائریکٹر سٹاف این آئی ایم اکبر علی کوڈی جی پراسکیوشن ٗ ڈی سی ساؤتھ وزیر ستان نعمان افضل آفریدی کو چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ٗڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفور شاہ کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم۔ ٗ ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ ماحولیات شفیع اللہ خان کو ڈی سی ساؤتھ وزیر ستان ٗ ڈ ی جی پی اینڈ ڈی محمد خالد کو ڈی سی بونیر ٗکو آرڈنیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود کو ڈی سی صوابی اور ان کے پیش رو سلمان خان کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم ٗحمید الرحمان ڈی سی اپر کوہستان اورڈی سی بونیر سید نواب کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم جبکہ ڈی ایم او محمد عارف کو ڈی سی اپر کوہستان تعینات کیا گیا ہے ٗ۔ ڈپٹی سیکر ٹری سپورٹس محمد علی خان کو اے ڈی سی بونیر ٗاے ڈی سی بنو ں کامران خان کو ڈپٹی سیکر ٹری سپورٹس ٗاے ڈی سی پشاور مشتاق حسین کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم ٗڈپٹی سیکر ٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ اشفاق خان کو اے ڈی سی پشاورٗاسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف کواے ڈی سی بنو ں ٗمحمد حسن احسن کو اے سی ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

Facebook Comments