تازہ ترین

مختلف صو بائی محکموں میں 61 نئی اسامیاں پیدا کر نے کی منظوری

 پشاور (آوازچترال رپورٹ) ۔فاٹا انضمام کے بعد صو بائی محکموں پر کام کا بوجھ بڑھنے کے باعث مختلف صو بائی محکموں میں 61 نئی اسامیاں پیدا کر نے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکر ٹری محکمہ داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کی دو نئی اسامیو ں کی تخلیق کا فیصلہ مؤ خر کر دیا گیا ہے ٗبتا یا گیاہے کہ فاٹا کے صو بے میں انضمام کے بعد فاٹا سیکر ٹر یٹ کے محکموں کی ذمہ د اریاں صو بائی محکموں کے سپرد کر دی گئیں تھیں تاہم اضافی کام بڑھنے سے محکموں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا ٗصو بائی حکومت نے اس ضمن میں ایک سمری کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت61 نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی ان میں پچاس اسامیاں موجود ہیں اور بقایا 11 نئی اسامیاں پیداکی جائیں گی سمری کے مطابق ان 61 اسامیوں کے لئے معاون عملہ بھی تخلیق کر نے کی سفارش کی گئی ہے جن کی تعداد 244  بنتی ہے سمری کے مطابق جو اضافی اسامیاں در کار ہیں ان میں سپیشل سیکر ٹری گریڈ بیس کی چار ٗایڈیشنل سیکر ٹری گریڈ 19 کی گیارہ ٗڈپٹی سیکر ٹری گریڈ اٹھارہ کی 15 ٗسیکشن آفیسر گریڈ سترہ کی 31 اسامیاں شامل ہیں ٗسوائے سیکشن آفیسر کی31 اسامیوں کے بقا یا 30 اسامیوں پر ترقی اور ان کے نتائج کے طور پر نچلی سطح  پر اسامیوں پر ترقی سے سینکڑوں افرادمستفید ہوں گے اسی طرح سیکشن آفیسر کی اسامیاں بھی کچھ براہ راست اور کچھ ترقی کے زمرے میں آتی ہیں۔ اس لئے ان اسامیوں پر ترقی سے سپرنٹنڈنٹ سے نائب قاصد تک ملازمین مستفید ہوں گے سمری میں سپیشل سیکر ٹری گریڈ بیس کی چار اسامیاں طلب کی گئی ہیں ان میں محکمہ بلدیات ٗ خزانہ ٗ داخلہ اورپی اینڈ ڈی بھی شامل ہیں ٗ ایڈیشنل سیکر ٹری گریڈ انیس کی اسامیوں میں محکمہ معدنیات ٗ پی اینڈ ڈی ٗزراعت ٗہائر ایجوکیشن ٗ ابتدائی تعلیم ٗماحولیات ٗ لوکل گورنمنٹ ٗداخلہ ٗکھیل ٗ صحت اورخزانہ شامل ہیں۔ ڈپٹی سیکر ٹری گریڈ اٹھارہ کی اسامیوں میں محکمہ معدنیات ٗ اطلاعات ٗپی اینڈ ڈی ٗ ہائر ایجوکیشن ٗ ابتدائی تعلیم ٗ آبپاشی ٗ ماحولیات ٗ لوکل گورنمنٹ ٗداخلہ کھیل ٗ صحت کے لئے ایک ایک جبکہ محکمہ زراعت ٗ خزانہ کے لئے دودو اسامیاں پیدا کی جائیں گی ٗجن محکموں میں پہلے ہی سپیشل سیکر ٹری موجود ہیں ان میں نئی اسامیوں کی پیدائش کے بعد سپیشل سیکر ٹری ون اور ٹو لکھا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button