ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چترال( نمائندہ آوازچترال)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کی احکامات پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ہارون رشید نے چترال میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہارون رشید اس سے پہلے سوات میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چترال پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر کو سلامی پیش کی گئی اور ان کا استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر ایمرجنسی افیسر نےایمرجنسی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر چترال ہارون رشید نے کہا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عوام کو فوری اور مفت سہولیات فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چترال میں ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کیلئےآگاہی اور تربیتی پروگرام جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو1122 کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

error: Content is protected !!