تازہ ترین

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جمعہ کو چترال کا دورہ کرینگے

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان جمعہ کے روز چترال کا دورہ کریں گے . اپنے دورہ کے دوران وزیر اعلی ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں پراجیکٹ منیجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ ( پی ایم آر یو ) کا افتتاح کریں گے . اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈی سی آفس میں ٹرافی شکار کے چیک وی سی سیز کے نمایندوں میں تقسیم کریں گے . وزیر اعلی دروش میں تکمیل شدہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کے متاثرہ کام کی بحالی کا افتتاح ریشن پولو گراونڈ میں کریں گے . اس جگہ پر جلسہ بھی منعقد ہو گا . جس سے وزیر اعلی خطاب کریں گے . وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد چترال کا یہ پہلا دورہ ہے . اس سے پہلے سابقہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں بطور وزیر ائریگیشن و سپورٹ چترال کا دورہ کر چکےہیں .

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button