تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی اے کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گا، نئے وزیراعلیٰ سندھ کون ہوں گے؟

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) نیب نے  اسلام آباد سے سید خورشید شاہ کو حراست میں لے لیا‘ نیب سکھر نے آج انہیں طلب کر رکھا تھا‘ خورشید شاہ نے خط لکھ کر نیب کو اطلاع دی‘ قومی اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے‘ میں سیشن کے بعد حاضر ہو جاؤں گا لیکن نیب نے انہیں گرفتار کر لیا، آج وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر پریس کانفرنس میں ایک بار پھر کڑے احتساب اور ڈیل اور ڈھیل نہ دینے کا اعلان کیا، خورشید شاہ اس اعلان سے آدھے گھنٹے بعد گرفتار کر لیے گئے‘ اس گرفتاری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ پرائیویٹلی کہہ رہے ہیں اگلی باری وزیراعلیٰ سندھمراد علی شاہ کی ہے‘ ان کی گرفتاری کے بعد سندھ میں اِن ہاؤس تبدیلی لائی جائے گی‘ پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنے گا اور یہ بلاک ایم کیو ایم‘ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گا‘ نئے چیف منسٹر کے لیے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا نام لیا جا رہا ہے‘ پیپلز پارٹی آج کی گرفتاری اور سندھ کی متوقع تبدیلیوں کے بارے میں کیا سوچ رہی ہے‘ پنجاب میں بچوں کے اغواء‘ زیادتی اور قتل کی نئی لہر آ گئی‘ ڈینگی نے بھی بڑی سطح پر تباہی پھیلا دی‘ بچے اور ڈینگی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں کیوں شامل نہیں؟

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button