تازہ ترین

اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے تمام ٹیسٹ منسوخ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے منعقدہ تمام ٹیسٹ منسوخ کر تے ہوئے فیئر ٹیسٹنگ سروس (ایف ٹی ایس) کو وارننگ جاری کر دی ہے ٗ صوبائی حکومت نے ایف ٹی ایس کو معاہدے کی پاسداری کرنے کے ساتھ 15دنوں کے اندر تمام کیڈرز کی اسامیوں پر دوبارہ ٹیسٹ لینے کی ہدایت بھی کی ہے ٗ۔ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے مختلف کیڈرز میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور فیئر ٹیسٹنگ ایجنسی (ایف ٹی ایس) کے مابین معاہدہ ہوا تھا جس کے رو سے ایف ٹی ایس نے ان خالی اسامیوں کیلئے موزوں امیدواوں کے چناؤ کی غرض طے ٹیسٹ منعقد کرنے تھے۔ تاہم اب تک لئے گئے تمام ٹیسٹوں میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئیں اور بعض اضلاع میں ٹیسٹ منسوخ بھی کرنے پڑے تاہم صوبائی حکومت نے گزشتہ روز اب تک ہونے والے تمام ٹیسٹ منسو خ کر دیئے ہیں اور ایف ٹی ایس کو وارننگ جاری کرنے کے ساتھ 15دنوں کے اندر دوبار ہ ٹیسٹ کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button