تازہ ترین
عمران ،مودی سے ملاقات،ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا
واشنگٹن(آوازچترال نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت اور مقام کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا ذکر کیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگیمیں کمی پر بہت پیشرفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔
Facebook Comments