86

خیبر پختونخوا کے 230 افسروں کی ترقی کا فیصلہ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکو مت نے سات صو بائی محکموں سٹیبلشمنٹ ٗایڈمنسٹریشن ٗانفارمیشن ٗسی اینڈ ڈبلیو ٗ لوکل گورنمنٹ اور ایکسائزاینڈ ٹیکسشن کے 230 سے زائد افسروں کواگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے بتا یا گیا ہے کہ صو بائی سلیکشن کا بورڈ کا اجلاس کل بدھ کے روز چیف سیکر ٹری کی زیر صدارت طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں متعلقہ محکموں کے صو بائی انتظامی سیکر ٹر یز بھی شر کت کر یں گے ٗمعلوم ہو ا ہے کہ پی سی ایس سیکر ٹر یٹ اور ایگزیکٹو گروپ کے 65 افسروں کو گریڈ انیس اور بیس میں ترقی دی جائے گی۔ پی ایم اے کے 38 افسروں کو گریڈ18 ٗتین پرائیو یٹ سیکر ٹریز کو گریڈ اٹھارہ میں سینئر پرائیو یٹ سیکر ٹریز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ٗسول سیکر ٹر یٹ کے مختلف محکموں میں تعینات 85 سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ سترہ میں ترقی دے کر پی ایم ایس میں شامل کیا جا رہا ہے ٗاسی طرح پرسنل اسسٹنٹس کو گریڈ سترہ میں ترقی دے کر پی ایم ایس میں شامل کیا جا رہا ہے ٗڈائریکٹر کو پروٹو کول کو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر گریڈ انیس سے بیس میں ترقی دی جا رہی ہے۔ ٗڈپٹی ڈائریکٹرپروٹو کول کو گریڈ انیس میں ترقی دی جائے گی ٗمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی تین اسامیوں کو گریڈ انیس میں ترقی دی جائے گی اسی طرح محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گریڈ انیس کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو گریڈ بیس میں چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دی جا رہی ہے۔

Facebook Comments