ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کیلئے عبوری کابینہ تشکیل دیدی گئی | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کیلئے عبوری کابینہ تشکیل دیدی گئی

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کیلئے عبوری کابینہ تشکیل دیدی گئی

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا ایک اہم مشاورتی اجلاس گذشتہ روز چترال میں ڈاکٹر شجاع الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ڈی ایف اے کے ساتھ رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کیں۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کو چترال میں منظم کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں اس بات پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ چترال میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ڈی ایف اے کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تاخیر نہ کی جائے۔ اجلاس میں بالاتفاق ڈی ایف اے چترال کے لئے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جوکہ مئی 2020؁ء میں ایسوسی ایشن کے انتخابات تک کام کریگی۔ نئے کابینہ میں گل آغا جغور صدر، محمد ادریس مغلاندہ سنیئر نائب صدر، محمد عباس جغور نائب صدر، کمال عبدالجمیل دروش جنرل سیکرٹری، فہیم اللہ فنانس سیکرٹری اور شاہد لالہ فیض آباد جوائنٹ سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ ڈاکٹر شجاع الدین کومجلس عاملہ کا چیئرمین جبکہ طاہر الدین اور ضیاء السلام ممبران مجلس عاملہ مقرر کئے گئے۔

error: Content is protected !!