تازہ ترین

وفاقی وزیر علی زیدی قریبی دوستوں پر مہربان، بڑے بڑے عہدوں سے نوازنے لگے، کس کس کو اعلیٰ عہدے دلوائے؟

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)سینئر صحافی رئوف کلاسرانے وفاقی وزیر علی زیدی پر دوستوں کو نوازنے کا الزام لگادیا۔ انہوں نے اپنی کئی الگ الگ ٹویٹس میں بتایا ہے کہ علی زیدی اپنے دوستوں کو وزیراعظم عمران خان سے ملوا رہے ہیں اور انہیں مرضی کی جگہوں پر ایڈجسٹ کروا رہے ہیں۔رؤف کلاسرا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نہیں پتہ کہ وفاقی وزیر علی زیدی انہیں اپنے کن کن دوستوں سے ملا رہے ہیں اور انہیں کہاں ایڈجسٹ کرا رہے ہیں اور ان سب کا بیک گراونڈ کیا ہے؟سینئر صحافی نے ان لوگوں کے نام بھی بتائے ہین جنہیں مبینہ طور پر علی زیدی نے اہم ذمہ داریاں دلوائیں، ان میں علی جیمل، عاطف رئیس اور شہباہت علی شاہ شامل ہے۔رؤف کلاسرا نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ علی زیدی کا ایک اور دوست ہے علی جیمل جو کچھ عرصہ قبل ایف بی آر کے 2ارب ٹریکر اسکینڈل کا مرکزی کردار تھا۔علی زیدی نے اسے پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر لگایا ہے۔بورڈ کی سرپرستی میں پانچ ایل این جی ٹرمینل لگوا رہے ہیں۔ رؤف کلاسرا نے مزید سوال کیا کہ کیا وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کو بتایا تھا وہ جس ذاتی دوست عاطف کو ان کے ساتھ چین لے کر جارہے ہیں اس پر ایف آئی اے نے سکینڈل میں مقدمہ درج کررکھا ہے؟ کیا عاطف نے پشاور میٹرو کا 84 ملین ڈالرز کنٹریکٹ لیتے وقت متعلقہ اتھارٹی کو بتایا تھا ان پر پہلے سے ایف آئی اے میں فراڈ کا مقدمہ چل رہا تھا؟ سینئر صحافی نے بتایا کہ علی زیدی کے دوست عاطف کی فرم کو 84ملین ڈالرز پشاور میٹرو کا کنٹریکٹ مل گیا۔اسی عاطف پر سکینڈل فراڈ کی ایف آئی آر ایف ائی اے نے کاٹ رکھی ہے۔انہوں نے مزید سوال کیا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نےمشکوک بیک گراونڈ کے لوگوں کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ کا ممبر کیوں لگوایا ہے خصوصاً جب وہ وہاں پانچ ایل این جی ٹرمینل بھی اسی بورڈ کی مدد سے لگوا رہے ہیں؟ پہلے ٹریکر سکینڈل کے کردار علی جیمل کو لگایا پھر ظفر مسعود کو لگوایا۔ یہ کیا چکرہے  بھائی؟

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button