84

گہلی گراونڈ بونی آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر .فائنل میں لون فٹبال ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر ٹیک لشٹ فٹبال ٹیم بونی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی

بونی(نمائندہ آوازچترال )گولڈن سپورٹس کلب بونی کی طرف سے گہلی گراونڈ بونی میں منعقدہ آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ اج اختتام پزیر ہوا۔فائنل میں لون فٹبال ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر ٹیک لشٹ فٹبال ٹیم بونی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔بونی 1 اور بونی 2 کے سینیئر سٹیزن کے ٹیموں کے درمیان بھی مقابلہ ہوا جس میں بونی 1 کی ٹیم نے Image may contain: 1 person, mountain and outdoorبونی 2 کی ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دیدی۔ ایک مہینے تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں لوئر اوراپر چترال کے کل 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں تماشائیوں کی بھر پور تعدادِ موجود رہی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جلال آباد ہاؤسنگ سکیم خاندان جنالی کوچ کے چیف ایگزیکٹو پیر سید کوثر علی شاہ نے Image may contain: 2 people, people smiling, people standingانعامات تقسیم کئے انہوں نے جیتنے والی ٹیم کیلئے بیس ہزار روپے، ہارنے والی ٹیم کیلئے پندرہ ہزار روپے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔مہمان خصوصی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر گولڈن سپورٹس کلب بونی کو مبارکباد دی۔ آخر میں ٹورنامنٹ کے چیف کنوینر اور گولڈن اسپورٹس کلب بونی کے صدر پرویز لال نے مہمان خصوصی، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

Image may contain: 3 people, people smiling, drink

Image may contain: 4 people, people standing

Image may contain: 6 people, people standing, wedding and outdoor

Image may contain: 1 person, standing, mountain, outdoor and nature

Image may contain: mountain, sky, outdoor and nature

Image may contain: 10 people, including Sardar Hussain, people standing and outdoor

Facebook Comments