وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے ، ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہونگی
اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کاشیڈول طے ، امریکی صدر ٹرمپ سے دوملاقاتیں ہونگی ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے ہوگیاہے۔وزیر اعظم 21ستمبر کو نیوریارک پہنچیں گے اور 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ میں قیام کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے دوملاقاتیں ہونگی ، امریکی صدر سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ملاقات ہائی ٹی پر ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران عالمی برداری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم اور بربریت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے ۔ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر سربراہان مملکت سے ملاقاتوں میں بھی وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا اصولی موقف پیش کریں گے