تازہ ترین
خاور مانیکا کے کنٹرول میں پاکستان کااہم ترین مقام ،خاتون اول کے سابق شوہر پھر شہ سرخیوں میں آگئے
اسلام آباد( آوازچترال نیوز) حضرت بابا فرید مسعود گنج شکرؒ کے 777ویں سالانہ عرس مبارک کی 15 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عرس پرپاکپتن مزار کا کنٹرول مکمل طور پر خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے حوالےتھا۔سکیورٹی پر تعینات اہلکار بھی خاور مانیکا کمپنیکے ہی نکلے۔سرکاری عہدایدار خاور مانیکا سے احکامات وصول کرتے رہے۔خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی حکومت پر خوب تنقید کی جا رہی ہے ایک صارف نے کہا کہ خاور مانیکا کس عہدے پر ہیں؟ ان پر یہ سب مہربانیاں حکومت کیوں کر رہی ہے؟؟ کیا نئے پاکستان میں بھی لوگوں کو نوازا جائے گا؟؟
Facebook Comments