60

خیبر پختونْخوا میں حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم شروع

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر میں 12 روزہ حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم شروع کردی ہے جو 22 ستمبرتک جاری رہیں گی مہم کے دوران ویکسی نیٹرز ٗڈبلیوایچ اوز اوردیگر عملہ یونین کونسلوں کی سطح پر حجروں اور دیگر مقامات پربچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں گے۔ اس مقصد کیلئے لوگوں کی آگاہی کیلئے مساجد سے باقاعدہ اعلانات کیے جائیں گے مہم کے دوران دس مہلک بیماریوں ٹی بی، پولیو،نمونیا، خسرہ، خناق، تشنج، یرقان، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی اور اسہال سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائینگے۔

Facebook Comments