تازہ ترین
حکم نامے واپس ٗ طلباء کو چھٹیوں کی فیس جمع کرنی ہو گی
پشاور (آوازچترال رپورٹ)۔پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی(پی ایس آر نے) نے اپنے ہی تمام نوٹیفیکشنز واپس لیتے ہوئے مجموعی طور پر 13حکم نامو ں کو کالعدم قرار دیدیا ہے ٗ جس کے بعد نجی سکول تعطیلات کی فیسیں وصول کرسکیں گے اور بہن بھائیوں کی فیس میں رعایت کے پابندی بھی نہیں ہونگے۔ کالعدم قرار دیئے گئے 13نوٹیفیکشنز میں سکولوں کو جرمانے ٗرجسٹریشن ٗسٹیشنری یونیفارم کی خریداری، ایڈوانس ٹیوشن فیس اور دیگر شامل ہیں۔
Facebook Comments