تازہ ترین

منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں 91کلوگرام چرس برآمد

چترال( نمائندہ آوازچترال)ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ یارخون ایس آئی شیر احمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عزیز ولی خان ولد محمد اسحاق خان سکنہ یارخون کے قبضے سے15 کلو گرام خام چرس برآمد کی ۔ایس ایچ او ملکو ہ نے ملزم خیر اللہ شاہ والد درویش سکنہ مور دیر سے21 کلو گرام خام چرس برآمد کی جبکہ ایس ایچ او تور کوہ نے ملزم سعا دت شاہ شاگرام سے 40 کلو گرام اور ملزم بادشاہ سے 15 کلو گرام خام چرس آمد کیے ۔ملزما ن گرفتار ۔مزید تفتیش جاری ۔اپنے ایک بیان میں ڈی ۔ پی ۔ا و چترال نے کہا کہ عوام اس مہم میں پولیس کی مدد کریں اور ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں جس سے قوم کی معماروں کا مستقبل خطرے میں ہو پولیس اپنی کارگردگی احسن طریقے سے ادا کرتی رہے گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button