تازہ ترین
بلچ اوراس کے نواح میں مرغابیوں کے شکار پر مکمل پابندی;.مہتر چترال
چترال( نمائندہ آوازچترال ) مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے عوام وخواص کو آگاہ کیا ہے کہ چترال ٹاون میں ہزہائنس کی ملکیتی زمین بلچ اوراس کے نواح میں مرغابیوں کے شکار پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔کسی کو تالاب بنانے،کمین گاہ میں بیٹھنے اورشکارکرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ کے عالمی قوانین اور ملکی آئین کے تحت اُٹھایا گیا ہے لہذا کوئی دوست،رشتہ دار تالاب بنانے کی اجازت کے لئے رابطہ نہ کرے۔کسی کو اجازت نہیں ملے گی۔
Facebook Comments