جج ویڈیو کیس کے تینوں ملزمان بری | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / جج ویڈیو کیس کے تینوں ملزمان بری

جج ویڈیو کیس کے تینوں ملزمان بری

اسلام آباد  (آوازچترال رپورٹ) جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عدالت نے تینوں ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو بری کر دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کیس کی جج ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں ملزمان کےخلاف ثبوت نہیں ملے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تحقیقاتی رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں کیس سے ڈسچارج کرنے کی سفارش کی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر کچھ دیر کے لیے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت ملا نہ ہی کوئی ریکوری ہوئی اور تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان پر ایف آئی آر میں درج الزامات ثابت نہیں ہوئے، جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بھی ملزمان کو ڈسچارج کرنے سے متعلق تفتیشی افسر کی تائید کی۔ اس صورتحال میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ ملزمان کی اگر کسی اور کیس میں ضرورت نہیں تو فی الفور رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ جج ویڈیو کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت پیش کیا گیا تھا تاہم سول جج شائستہ کنڈی کی ذاتی وجوہ کی بناء پر کیس سننے سے معذرت کے بعد مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!