وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر "جھاڑو" پھیرنے کا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر "جھاڑو” پھیرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر "جھاڑو” پھیرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر "جھاڑو” پھیرنے کا فیصلہ، تجزیہ کار و کالم نگار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے عندیہ دیا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء جلد تبدیل کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار و کالم نگار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس دوران آف دی ریکارڈ گفتگو میں بتایا گیا کہ جلد وفاقی کابینہ میں جھاڑ پھرنے والا ہے۔ارشاد بھٹی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اراکین کے کارکردگی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ وزیراعظم جلد کابینہ میں دوبارہ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے مطابق طلب کیے گئے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جسے آخری تنبیہ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل مختلف وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جو فراہم نہیں کی گئی۔وزیراعظم آفس نے مطلوبہ تفصیلات کی فراہمی کے لیے 9ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دی ہے اور کہا ہے کہ وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔اسی طرح اہلیت رکھنے کے باوجود ترقی حاصل نہ کرنے والے افسران کے علاوہ جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کاروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے ان کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وزارتوں کے پاس موجود متروک شدہ گاڑیوں ، مشینری اور دیگر سازوسامان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارگردگی رپورٹ پر مثبت اثر ڈالے گی۔

error: Content is protected !!