آٹھویں جماعت کے امتحانات پھر بورڈ ہو گئے | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / آٹھویں جماعت کے امتحانات پھر بورڈ ہو گئے

آٹھویں جماعت کے امتحانات پھر بورڈ ہو گئے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا میں آٹھویں جماعت کا امتحان ایک مرتبہ پھر تعلیمی بورڈوں کے زیر انتظام کر دیا گیا ہے ٗ پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے ”کے پی بی سی سی“ کو انتظامات سے آگاہ کر دیا ہے ٗ تمام تعلیمی بورڈوں نے 4مارچ سے آٹھویں جماعت کا امتحان شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جس کی حتمی منظوری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام دینگے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بورڈز چیئرمین کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین ایبٹ آباد بورڈنے کی اجلاس میں صوبے کے تمام بورڈوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹھویں بورڈ کے خلاف حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈز کے زیر انتظام 4مارچ سے شروع کیا جائے۔ اس ضمن میں تمام تعلیمی بورڈوں نے انتظامات پہلے ہی مکمل کر رکھے ہیں ادھر پشاور سمیت دیگر تعلیمی بورڈوں نے سرکاری اور نجی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8نومبر تک ہشتم بورڈ کیلئے اپنے طلبہ کی انرولمنٹ کرائیں اس ضمن میں فیسوں کا بھی تعین کرکے سکولوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے

error: Content is protected !!