چترال پریڈ گراؤنڈ کو شہید یاسر اللّٰہ کے نام سے منسوب کیا جائے گا، وزیرزادہ
چترال ( نمائندہ آوازچترال ) چیرمین ڈیڈک و ایم پی اے چترال وزیر زادہ نے یوم دفاع کے موقع پر یاسر اللّٰہ شہید (اے پی ایس )کے والد گرامی اور چھوٹے بھائی سے ملاقات کی. اور شہید کی یاد میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ شہید یاسر اللّٰہ کے والد صوبیدار ناصر اللّٰہ اور کزن الحاق اللّٰہ بھی موجود تھے اس موقع پر ایم پی اےوزیر زادہ نے شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہمارے اسلاف کی بیش بہا قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے . جبکہ اے پی ایس کے ہمارے بچوں کی قربانی کو بھی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی . انہوں نے کہا . کہ مادر وطن کی بقا ان ہی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ انہوں نےکہاکہ دشمن بھارت نے کشمیر کے بہن بھائیوں کی زندگی تنگ کرکے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عوام کو للکارا ہے . جوکہ ان کی تباہی کا قدم ثابت ہوگا . انہوں نےکہا ,کہ 1965 کی جنگ میں ہماری فوج اور عوام نے بہادری کے جو جوہر دیکھائے, اور اپنی جانیں قربان کیں ہمیں اپنے ان شہداء پر فخر ہے ۔ ایم پی اے وزیر زادہ نےکہا . کہ یاسر اللہ شہید کا نام نوجوان شہدا کی فہرست میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ,اور انشاء اللہ چترال پریڈ گراؤنڈ کو شہید یاسر اللّٰہ کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔