تازہ ترین

مغربی سرحد سے پکڑے گئے بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز )گزشتہ دنوں پاکستان کی مغربی سرحد سے پکڑے گئے افغان شہری اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی کہانی سامنے آگئی ۔، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمرداو¿د کو ایف آئی اے اہلکاروں نے طورخم بارڈر پر روکا، عمرداو¿د افغان پاسپورٹ پر افغانستان جارہا تھا اس نے خود کو افغانی باشندہ ظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنٹ پاکستانی لہجے میں پشتو بول رہا تھا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہے،آن لائن سسٹم پر شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے پر عمر داو¿د کا نام ای سی ایل میں ہونے کا انکشاف ہوا، دوہری شہریت ہونے پر بھارتی اور افغانی ایجنٹ عمر داو¿د کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق عمرداو¿د خٹک جامعہ پشاور میں اکاو¿نٹس کا طالب علم تھا، وہ 2013 میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر افغانستان منتقل ہوا اور 2013 سے 2019 تک افغانستان میں مقیم رہا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عمرداو¿د خٹک افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کیلئے کام کررہا تھا، این ڈی ایس کے ساتھ کام کرنے کے دوران عمرداو¿د کے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے تعلقات قائم ہوئے، ‘را’ اہلکاروں کے ساتھ عمر داو¿د دبئی گیا جہاں اس کی پاکستان مخالف تربیت ہوئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button