تازہ ترین

مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کرکے 132/- روپے سے 127/- روپے کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے کرائے نامے مقرر کئے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1.42 روپے، اے سی بسیں 1.62 روپے، عام بسیں 1.27 روپے اور لگژری بسیں 1.37 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز / منی بسیں 92 روپے، اے سی بسیں 105 روپے، عام بسیں 83 اور لگژری بسیں 89 روپے کرایہ وصول کریں گی۔اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 276/- روپے اے سی بسیں 315 روپے عام بسیں 248 روپے اور لگژری بسیں 267 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز477 روپے اے سی بسیں 544 روپے، عام بسیں 427 اور لگژری بسیں 460 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اسکے علاوہ پشاور سے ہری پور کیلئے فلائنگ کوچز 222 روپے، اے سی بسیں 253 روپے، عام بسیں 198 روپے اور لگژری بسیں 214 روپے، پشاور سے ایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز 274 روپے، اے سی بسیں 313 روپے عام بسیں 245 روپے اور لگژری بسیں 264 روپے، پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز 308 روپے اے سی بسیں 352روپے، عام بسیں 276 روپے اور لگژری بسیں 297 روپے جبکہ پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز 82 روپے، اے سی بسیں 94 روپے عام بسیں 74 روپے اور لگژری بسیں 79 روپے پشاور سے ملاکنڈ کیلئے فلائنگ کوچز 168 روپے، اے سی بسیں 191 روپے، عام بسیں 150 روپے اور لگژری بسیں 162 روپے، پشاور سے تیمر گرہ تک فلائنگ کوچز 251 روپے اے سی بسیں 287 روپے عام بسیں 225 روپے اور لگژری بسیں 242 روپے پشاور سے منگورہ تک فلائنگ کوچز 244 روپے، اے سی بسیں 279 روپے، عام بسیں 218 روپے اور لگژری بسیں 236 روپے، پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز 355 روپے، اے سی بسیں 405 روپے، عام بسیں 317 روپے اور لگژری بسیں 342 روپے اور پشاور سے چترال تک فلائنگ کوچز 518 روپے۔ اے سی بسیں 591 روپے عام بسیں 4 46 روپے اور لگژری بسیں 500 روپے اور پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز 38 روپے، اے سی بسیں 44 روپے عام بسیں 34 روپے اور لگژری بسیں 37 روپے کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا اور دیگر معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پرموجودہ پچاس فیصد/ نصف رعایت جاری رہے گی۔ جبکہ گاڑی میں اے سی سسٹم کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔ اس امر کا علان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ نئے کرائے نامے میں کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button