تازہ ترین

شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں . تاکہ چترال کے پر امن ماحول کو مکدر کرنے  والوں کی سازش کو ناکام بنایا جاسکے..ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (  نمائندہ آوازچترال )نوید احمد نے کہا ہے . کہ 6ستمبر ہمیں مادر وطن کیلئے قربانی کی تجدید کا درس دیتا ہے . جس طرح ہمارے اسلاف نے مملکت خداداد کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں . وہ کلرز آف چترال کے زیر اہتمام ٹاون ہال چترال میں 6ستمبر کے حوالے سے منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے . جس میں صدر تحریک انصاف چترال عبداللطیف , اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان , آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے صدر مظفر الدین ,رہنما جماعت اسلامی مولاناسلامت اللہ , فخری اعظم کے علاوہ بڑی تعداد میں عمائدین , اساتذہ اور طلبہ موجود تھے . ڈپٹی کمشنر نے کلرز آف چترال کے چیف ایگزیکٹیو مہتاب ضیاب کی طرف سے یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کرنے پر ان کی تعریف کی. اور کہا . کہ آج دشمن کے مقابلے میں متحد ہونے کی جتنی ضرورت ہے. شاید پہلے کبھی نہیں تھی . انہوں نے کہا . کہ خدا نخواستہ ملک پر دشمن کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی . تو ملک اور چترال کے عوام تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے . انہوں نے لوگوں سے اپیل کی . کہ وہ متحد رہیں . اور شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں . تاکہ چترال کے پر امن ماحول کو مکدر کرنے  والوں کی سازش کو ناکام بنایا جاسکے .اور امن دنیا کا سب سے قیمتی چیز ہے . جس سے تعمیر وترقی اور خوشحالی کے چشمے پھوٹتے ہیں . تقریب سے رہنما پی ٹی آئی چترال عبد اللطیف , اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان , رہنما جماعت اسلامی مولانا سلامت اللہ اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مظفرالدین نے خطاب کیا . جبکہ مختلف سکولوں کے طلبہ نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے اسلاف کی قربانیوں پر تقاریر کیں . اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا . طلبہ نے تقریب کے دوران ملی نغمے اور ترانے بھی پیش کئے . تقریب میں شریک شعرا حاجی اکبر حیات , مہتاب ضیاب , عنایت اللہ اسیر , محبوب الحق حقی  نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے کلام پیش کرکے خوب داد وصول کی . اس موقع پر تقریب کے میز بان چیف ایگزیکٹیو کلرز آف چترال مہتاب ضیاب نے انتہائی مختصر وقت میں یوم دفاع کی تقریب میں شرکت کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا . تقریب کے اختتام پر اساتذہ , طلبا, شعرا  کو ان کی کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں کلرز آف چترال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال, اسسٹنٹ کمشنر اور عبد اللطیف نے شیلڈ تقسیم کئے . اس تقریب کی نظامت کے فرائض عنایت اللہ اسیر نے انجام دی .

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button