پارلیمانی سیکرٹر یوں کی نامزدگی کامرحلہ مکمل کرنے کافیصلہ
پشاور۔ (آوازچترال نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع سے پہلے پارلیمانی سیکرٹر یوں کی نامزدگی کامرحلہ مکمل کرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں مشاورتی عمل عشرہ محرم کے بعد مکمل ہونے کاامکان ہے جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان مرکزی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوامیں محرم الحرام کے بعد پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعیناتی کاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ وزیر اعلیٰ کے قریبی ذرائع کااس سلسلہ میں کہناہے کہ صوبائی کابینہ میں توسیع سے قبل پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعیناتی کامرحلہ طے کیاجائے گا جس کامقصد ایم پی ایز کے دباؤ اور کابینہ میں شمولیت کے لیے لابنگ کو کم کرناہے بہت سے قریبی ساتھیوں کو پارلیمانی سیکرٹری کی حیثیت سے ایڈ جسٹ کیاجائے گا۔ جس کے بعداگلے مرحلہ میں کابینہ میں توسیع کی جائے گی ذرائع کے مطابق مرکز کی طرح صوبہ میں بھی پارلیمانی سیکرٹریوں کی نامزدگیوں میں کافی تاخیر ہوچکی ہے اب حکومت مزیدتاخیر سے بچناچاہتی ہے دوسری طرف بعض اراکین کی طرف سے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے کے حصو ل کے لیے لابنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔