13

محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مذید ڈاکٹرز تعینات کرنے کے لیے اقدامات کرے.عمائدین علاقہ

بونی(آوازچترال نیوز )تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی اور دوسرے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اے ڈی سی اپرچترال محمد عرفان الدین کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس اے سی آفس بونی میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی ایچ او چترال ڈاکٹرمجیب الرحمن،ایم ایس ٹی ایچ کیو بونی ڈاکٹرفیض الملک،اے سی مستوج ریاض خان،ایڈیشنل اے سی معظم خان کے علاوہ فوکل پرسن ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فرح جاوید اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مذید ڈاکٹرز تعینات کرنے کے لیے اقدامات کرے گی،جبکہ ضلعی انتظامیہ اپرچترال محکمے کی انتظامی امور کو لوئرچترال سے الگ کرنے کے لیے اعلی حکام سے رابطہ کرے گی،درین اثنا صدرتحریک حقوق عوام مختاراحمد سنگین نے کے پی کے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود متعلقہ محکمہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو نظرانداز کر کے غریب عوام پر تماشہ کررہا ہے،اگر یہی صورتحال برقرار رہا تو عوام اپنے بنیادی حق کے لیے کسی بھی سخت اقدام اُٹھانے سے دریغ نہیں کریگی اور کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی زمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوگی،دوسری طرف سماجی و سیاسی رہنما حصول بیگم نے ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے اپنے مقرر کردہ مہلت کو محرم الحرام کی تقدس کے پیش نظر 21ستمبرتک ملتوی کرکے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں وہ علاقے کی خواتین سمیت احتجاجی دھرنے کا آغاز کرینگی۔