تازہ ترین
ای سی سی اجلاس،کھاد تیاری کی صنعت کو گیس سبسڈی کی مد میں پانچ ارب 85کروڑدینے کی منظوری
اسلام آباد( آوازچترال نیوز ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مقامی ڈیبٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی نان ریذیڈنٹ کمپنیوں کیلئے ٹیکس کے نظام کو سہل اورسادہ بنانے، سال 2019،20 کیلئے تمباکو سیس کی شرح پرنظرثانی کرنے اورکھادسازی کی صنعت کو گیس سبسڈی کی مد میں پانچ ارب 85کروڑروپے کی ادائیگی کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر امورخزانہ و ریونیو ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ملک میں گندم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں گندم کی قیمتیں مستحکم ہیں تاہم بعض علاقے اورمقامات جیسے کراچی میں گندم اورآٹا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
Facebook Comments