تازہ ترین

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

لاہور ۔  ( آوازچترال نیوز)   غریب عوام دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں ا ور حکمران نعرے لگانے اور وعدے کرنے میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔موجودہ حکومت سے معاشی حالات سنبھلنے میں نہیں آ رہے۔پہلی معاشی ٹیم کو ناکامی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا اور بعد میں جن ٹیکنو کریٹس کی مدد لی گئی وہ بھی بھیڑ چال چلتے نظرآ رہے ہیں۔اوپر سے آئی ایم ایف کی سبھی شرائط مان کر غریب آدمی کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔پٹرول،گیس،بجلی اور اشیائے خوردونوش سمیت سبھی کچھ مہنگا ہو چکا۔کچھ دن قبل پٹرولنگ مصنوعات کی قیمت میں کمی کر کے ٹھنڈی ہوا کا جو جھونکا آیا تھا وہ اب بجلی کی قیمت بڑھا کر عذاب میں بدل دیاگیا ہے۔کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویزنیپرا نے سماعت کے دوران بجلی کے ترسیلی نقصانات ہدف سے زیادہ ہونے اور دیگر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر 24 ارب 60کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔دوران سماعت بتایا گیا کہ اگر جولائی میں مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ ایل این جی پر سستے پاور پلانٹس چلائے جاتے تو ساڑھے 5 ارب روپے تک بچت ہوسکتی تھی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئندہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکنامک آرڈر کے خلاف چلائے جانے والے پلانٹس کی تفصیلات پیش نہ کی تو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست سماعت کیلئے منظور ہی نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button