تھانہ لٹکوہ..ملزم عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کےقبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / تھانہ لٹکوہ..ملزم عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کےقبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد

تھانہ لٹکوہ..ملزم عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کےقبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد

  چترال(  نمائندہ آوازچترال) ڈی پی او چترال وسیم ریاض (پی ایس پی) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس آئی علی احمدایس ایچ او تھانہ لٹکوہ معہ پی اے ایس آئی دیدار علی و پولیس نفری تھانہ لٹکوہ موبائل گشت شبینہ میں افعانستان سے آتے ہو ملزم عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کےقبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد کیے۔ ملزم حسب ضابطہ گرفتار ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او چترال نے اپنے بیان کہا کہ چترال کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں چترال کے کونے کونے سے منشیات فروشوں کو گرفتار کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چترال نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس کا ساتھ دیں۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔ اور یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ منشیات فروشوں کے خلاف معلومات دینے کے لئے اس نمبر 03461119337 پر رابطہ کریں

error: Content is protected !!