تازہ ترین

یونیورسٹی اف چترال اور شریعیہ اکیڈیمی اسلامک یونیورسٹی کے اشتراک سے آئین قانون،ضابطہ کار اور معاشی قوانین پر سیمینار

چترال( نمائندہ آوازچترال)یونیورسٹی اف چترال اور شریعیہ اکیڈیمی اسلامک یونیورسٹی کے اشتراک سے آئین قانون،ضابطہ کار اور معاشی قوانین پر سیمینار کا انعقادکیا گیا،اس سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد ڈائریکٹر جنرل شریعیہ اکیڈیمی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ خان وٹو شریعیہ اکیڈیمی،پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن چیئرمین ٹریننگ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر زاہد صدیقی نیشنل یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور جاوید الرحمن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال نے اپنے مقالے پیش کیے، سیمینار میں چترال بھر سے وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان وطلبا وطالبات نے شرکت کی،سیمینار میں مقررین نے آئین، دیوانی اور فوج داری ضابطہ کار فیملی قوانین اور معاشی قوانین پر سیر حاصل بحث کی اور شرکا نے مقررہ موضوع کے حوالے سے کار آمد سوالات پوچھے، یہ سیمینار اس تسلسل کا حصہ ہے جس کے ذریعہ یونیورسٹی اف چترال اپنے سٹاف اور طلبا میں شعور اور آگہی پیدا کرنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف چترال کے پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور طلبا پر زور دیا کہ وہ ملک میں رائج قوانین سے آگاہی حاصل کریں تاکہ وہ بہتر طریقے سے قوم کی خدمت کرسکیں، انہوں نے یونیورسٹی کے لیگل سیل اور کوالٹی انہسمنٹ سیل کی تعریف بھی کی کہ انہوں نیاس سیمینار کے انعقاد میں بھرپور محنت کی، اور انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی سیمیناروں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button