تازہ ترین

اساتذہ بھرتی ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ایف ٹی ایس ٗ این ٹی ایس ٹیسٹ سنٹروں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری ڈی ای اوز کو سونپ دی ہے ٗضلعی ایجوکیشن افسران ٹیسٹ سنٹرز کی مانیٹرنگ رپورٹ ڈائریکٹریٹ ارسال کرینگے۔ اس ضمن میں صوبہ بھر کے ڈی ای اوز کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں مذکورہ فیصلہ حالیہ ٹیسٹ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات پر کیا گیامراسلے کے مطابق ایجوکیشن آفیسرز تمام عمل کی نگرانی کریں گے اور کسی بھی بدمزگی یا بے ضابطگی کی صورت میں ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ رپورٹ کریں گے۔ ادھر صوبے کے چار اضلاع صوابی ٗ کرک ٗ بنوں اور لکی مروت میں ایس ایس ٹی جنرل اور ڈرائینگ ماسٹر کے دیگر ٹیسٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button