تازہ ترین

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری،او پی ڈی کے بعد ایمرجنسی کیلئے بھی مفت سہولیات ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج شروع

لاہور( آوازچترال نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب نے بھی سرکاری ہسپتالوں کی بالواسطہ نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت واپس لینا ظلم ہے۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے پہلے مرحلے پر او پی ڈی کی مفت سہولیات ختم کی۔حکمران اگلے مرحلے پر ایمرجنسی کیلئے بھی مفت سہولیات ختم کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تجارت پیشہ بورڈ آف ڈائریکٹرمسلط کرکے پروفیشنل ڈاکٹرز کو بے وقعت کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کو نجی ہسپتالوں کے سفاک ما حول میں بدلنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامییڈکس کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔یہ ظالمانہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کیا گیا۔پیپلز پارٹی اس سفاکانہ اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرپور احتجاج کرے گی اور اس قانون کیخلاف احتجاج کیلئے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button