تازہ ترین

بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کردی، بجلی قیمت جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی جائے گی، جولائی میں بجلی پیداوارپرلاگت 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے93 پیسے منہگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق بجلی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔ جولائی میں 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوارپرلاگت 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ جولائی میں پانی سے 32.5 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔   نیپرا کے مطابق فرنس آئل سے5.5 فیصد، گیس سے11.81 فیصد ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں نیوکلیئرذرائع سے 5.81 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی قیمت بڑھانے سے متعلق درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کیلئے ہے۔ دوسری جانب حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 63پیسے کمی کی گئی ہے،یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزلکی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33 پیسے کم ہوکر127روپے 14پیسے کردی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 5روپے 63 پیسے کم کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر4 روپے 27 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button