تازہ ترین

کشمیر میں کرفیو کو 29دن…وزیراعظم نے کوئی بیرون ملک دورہ کیا اور نہ کوئی وفد بھجوایا،مودی غلط ہو کر دنیا میں سینہ تان کر پھر رہا ہے.جاویدچودھری کا تجزیہ

آپ دو کو دو کے ساتھ ضرب دیں یا پھر دو میں دو جمع کریں رزلٹ بہرحال چار آنا چاہیے اور رزلٹ اگر چار نہیں آ رہا تو پھر آپ ریاضی دان بھی نہیں ہیں اور عقل مند بھی نہیں ہیں‘ ہم کشمیر کے ایشو پر۔۔اس وقت ایسی ہی صورت حال کا شکار ہیں‘ ہم دو میں دو جمع کر رہے ہیں‘ ہم دو کو دو کے ساتھ ضرب بھی دے رہے ہیں۔۔لیکن نتیجہ چار نہیں نکل رہا‘ ہم نے سلامتی کونسل فتح کر لی‘ ہم نے امریکا اور یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر سمجھا لیا اور۔۔اس وقت یورپ اور امریکا

میں انڈیا اورنریندر مودی کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں اور ہم۔۔اس پر کامیابی کے شادیانے بھی بجا رہے ہیں۔۔لیکن۔۔اس کے باوجود یہ بھی حقیقت ہے کشمیر میں آج کرفیو کو 29دن ہو چکے ہیں اور ہم کامیابی کے تمام شادیانوں کے باوجود کشمیر سے کرفیوہٹوا سکے ہیں اور نہ ہی ہم دنیا کو انڈیا پر اتنا پریشر ڈالنے کے لیے قائل کر سکیں ہیں کہ یہ کشمیریوں کو۔۔ان کے جائز حقوق بھی دے دے اور آزادی بھی‘ کیا یہ ہمارا فیلیئر نہیں‘ کیا ہم یہاں مار نہیں کھا رہے‘ کشمیر کی (صورت) حال کو آج 29دن ہو چکے ہیں‘۔۔ان29دنوں میں وزیراعظم نے کوئی بیرون ملک دورہ کیا اور نہ کوئی وفد بھجوایا جبکہ۔۔ان کے مقابلے میں مودی نے چار ملکوں کے پانچ دورے کیے‘ ان میں دو ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں‘ مودی غلط ہو کر دنیا میں سینہ تان کر پھر رہا ہے اور ہم صحیح ہو کر بھی گھر بیٹھے ہیں‘ کیوں؟ دوسری طرف ہم نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بھی کینسل کر دیا اور آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا ہم نے یہ بھی ملتوی کر دیا‘ ہم باہر بھی نہیں جا رہے اور ہم اندر بھی اتفاق رائے قائم نہیں کر پا رہے‘ آخر ہم کرنا کیا چاہتے ہیں؟
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button