تازہ ترین

میری گرفتاری سے ملین مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ٗ فضل الرحمان

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ملین مارچ سے قبل ان کی گرفتاری کی صورت میں مارچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گاکیونکہ اس کے لیے پہلے سے حکمت عملی طے کرکے دوسری اورتیسری صف کی کمان نامزد کی جاچکی ہے جو مارچ کو ہرصورت کامیاب بناکر دکھائے گی وہ گذشتہ روز جامعہ عثمانیہ میں وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پرمفتی غلام الرحمان بھی موجود تھے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ہم 25 جولائی الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، یہ حکومت ناجائز بھی ہے اور نااہل بھی، معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،: آج ڈھائی سو ارب روپے معاف کئے گئے جو اب تک معاف کئے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ ہے،: ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے انہوں نے کہاکہ، میڈیا پر مارشل لاء سے سخت قدغن ہے۔ اکتوبر میں پوری قوم اسلام آباد آئے گی، مکراچی سے لے کر خیبر تک سے لوگ آئیں گے، یہ اسٹبلشمنٹ کا دھرنا نہیں بلکہ عوام کا دھرنا ہوگا،ہم نے اسلام آباد لانگ ڈاؤن کے لئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی دھرنے میں آئیں گی، اسٹبلشمنٹ پبلک کی رائے نظر انداز نہیں کرسکتی، انکاکہناتھاکہ میری گرفتاری سے مارچ پر کوئی فرق نہیں آئے گا،: میری گرفتاری کے بعد سیکنڈ اور تھرڈ کمانڈ موجود ہوگی۔ ہمارے مارچ سے حکومت گھر جائے گی،: یہ نہیں بتاؤں گا کہ حکومت کے خاتمے کا کیا طریقہ ہوگا،: حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ ہم نے طے کرلیا ہے، انہوں نے کہاکہ، گریٹ گیم کے تحت مغربی سرحد پر ہمیں اکاموڈیٹ کردیا ہے اور مشرقی سرحد پر ہم نے اکاموڈیٹ کردیا ہے،:کشمیر کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہے، ریاست کشمیر کے معاملے پر مگر مچھ کے آنسو رو رہی ہے، خارجہ پالیسی کسی بھی ملک کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، ہم 70 سال میں کسی ایک اسلامی ملک کو اپنی پالیسی کے ذریعے اپنی جانب راغب نہ کرسکے،

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button