101

دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال ٹیکس عائد

لاہور:(آوازچترال رپورٹ) سعودی حکومت نے دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر نئے سیزن کے لیے دو ہزار ریال کی شرط لازمی قرار دے دی۔ نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ درخواستوں اور ویزا کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر فی کس دو ہزار ریال ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کے باعث عمرہ ویزوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یکم محرم سے عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Facebook Comments