ارباب اختیار شریف خاندان سے رابطہ کرکے معافی مانگ رہے ہیں کہ زیادتی ہو گئی ۔۔۔ : حامد میر | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ارباب اختیار شریف خاندان سے رابطہ کرکے معافی مانگ رہے ہیں کہ زیادتی ہو گئی ۔۔۔ : حامد میر

ارباب اختیار شریف خاندان سے رابطہ کرکے معافی مانگ رہے ہیں کہ زیادتی ہو گئی ۔۔۔ : حامد میر

اسلام آباد (آوازچترال نیوز) سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ارباب اختیار شریف خاندان سے زیادتیوں پر معافی مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کچھ وقت میں سب ٹھیک کردیا جائے گا۔ موجودہ حکومت کشمیر کے مسئلے کی آڑ میں زیادہ دیر نہیں بچ پائے گی اور اگلے تین ماہ میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کی شریف خاندان کے بعض افراد سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ارباب اختیار ان سے رابطے کرکے معذرت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان سے زیادتی ہوگئی ہے، انہیں کچھ وقت دے دیا جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل لرحمان حکومت کو کوئی رعایت نہیں دینا چاہتے اور وہ ہر حال میں لانگ مارچ کریں گے۔ حکومت کشمیر کے معاملے کی وجہ سے اب تک بچی ہوئی ہے لیکن یہ تحفظ زیادہ دیر تک حاصل نہیں رہے گا اور اگلے تین ماہ میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

error: Content is protected !!