وزیراعظم عمران خان کو استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ۔.اپنے انجام کیلئے تیار ہوجائے،ہم لاک ڈاؤن کریں گے۔.مولانا فضل الرحمان | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / وزیراعظم عمران خان کو استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ۔.اپنے انجام کیلئے تیار ہوجائے،ہم لاک ڈاؤن کریں گے۔.مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم عمران خان کو استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ۔.اپنے انجام کیلئے تیار ہوجائے،ہم لاک ڈاؤن کریں گے۔.مولانا فضل الرحمان

لاہور(آوازچترال نیوز ) جمعیت علماء اسلام ف کی وزیراعظم عمران خان کو استعفے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی،جے یوآئی ف اب اکتوبر میں آزادی مارچ کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا، اپنے انجام کیلئے تیار ہوجائے،ہم لاک ڈاؤن کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کواپنے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کو ڈیڈلائن کی یاددہانی کروائی اور واضح کہا کہ اگر عمران خان 31اگست تک مستعفی ہوجاتا توپھر آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں کریں گے، یہ ہم نے ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔لیکن اگر عمران خان مستعفی نہیں ہوتا تو پھراپنے انجام کیلئے تیار ہوجائے، ہم اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر”اگر جنگ ہوگئی توپھر بھی لانگ مارچ کیا جائے گا؟“ کے جواب میں کہا کہ اگر جنگ ہوگئی توبھی ہم اسلام آباد آکر لوگوں کو متحرک کریں گے ، عمران خان نے جنگ کیا لڑنی ہے، بھارت سے جنگ ہم لڑیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آج یہ بتا دوں کہ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی۔ میں نے عمران خان کے بارے میں بھی کسی سے گارنٹی نہیں لی تھی کہ یہ یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔ لیکن آج پوری قوم کہہ رہی ہے۔یہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال پر”مودی توجنونی ہے“کے جواب میں کہا کہ یہ عمران خان بھی توایسا ہی ہے، جنونی ہے، سوداگر ہے، اس نے کشمیر کو بیچا ہے،یہ ہری سنگ ہے۔ مزید برآں معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر ایشو کو لانگ مارچ اور آزادی مارچ کا حصہ بنائیں گے۔دوسری جانب حزب اختلاف کی پارٹی جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیرپر حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم صاحب! گھبرائیں نہیں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، حکومت کشمیرکی آزادی کیلئے جو بھی اقدامات کرے گی ہم اس کے ساتھ ہیں۔

error: Content is protected !!