مزید 9افراد کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / مزید 9افراد کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا

مزید 9افراد کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا

اسلام آباد( آوازچترال نیوز )مزید 9پارلیمانی نی سیکریٹریز کو وفاقی کابینہ میں شامل کردیاگیا جن کی تقرری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی ٹیم کا حجم82تک پہنچ گیا ہے ،نئے آنے والے پارلیمانی سیکریٹریزکا تعلق خیبر پختون خواہ اور تحریک انصاف سے ہے تاہم اتحادی سیاسی جماعتوں کے ارکان کی تعداد قابل ذکر نہیں ،وفاقی ٹیم میں پارلیمانی سیکریٹریز کی تعداد بڑھ کر 34ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل وفاقی سیکریٹریز کی تعداد 25 تھی، اب وفاقی ٹیم میں وفاقی وزاءکی تعداد 24 ،4 وفاقی اسٹیٹ منسٹر ، 5ایڈوائزر اور 15 معاون خصوصی شامل ہیں، گو کہ پارلیمانی سیکریٹریز وفاقی کابینہ کا اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے مگر ان کی مراعات ودیگر الاﺅنس تقریبا وفاقی وزیر کے برابر ہیں اور قومی اسمبلی میں وہ وزیر کی عدم موجودگی میں بول سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!