غیرقا نونی کان کنی کی حوصلہ شکنی کیلئے منرل فورس کی تشکیل
پشاور(آوازچترال رپورٹ) ۔خیبرپختونخوا حکومت نے غیرقانونی کان کنی کی حوصلہ شکنی اور ذمہ داروں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے منرل فورس کی تشکیل اور منرل مجسٹریٹ کی تقرری کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجدعلی نے کیس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ کو اس وقت غیر قانونی مائننگ روکنے کے حوالہ سے بعض مقامات پر پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے۔ اس سلسلہ میں وزیر معدنیات کچھ عرصہ قبل آئی جی کے ساتھ ملاقات میں تحفظات کااظہار بھی کرچکے ہیں جس کے بعد آئی جی نے فوکل پرسن کاتقرر بھی کیا ذرائع کے مطابق اب محکمہ نے ازخود فورس بناکر کاروائی کرنے کافیصلہ کیاہے منرل فورس بنانے کے ساتھ ساتھ منرل مجسٹریٹ کاتقرر بھی کیاجائے گا تاکہ منرل فورس کی کاروائی پر خصوصی عدالت میں فیصلے بھی فوری طورپر ہوسکیں ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں جلد قانونی عمل کاآغاز کیاجارہاہے