تازہ ترین

نیب کے حوالے سے ترامیم کیلئے مسودہ قانون تیار،اگر اپوزیشن نے حکومت کابل پاس نہ ہونے دیا تو پھر کیا کرینگے؟

اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ نیب کے حوالے سے ترامیم کیلئے مسودہ قانون تیار ہو گیاہے، جلد اپوزیشن سے شیئر کریں گے، اگر اپوزیشن نے حکومت کابل پاس نہ ہونے دیا تو پھر آرڈیننس آئے گا۔نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ پلی باگین کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے بیوروکریسی کا کمیٹی کابنانے کامشورہ میں نے دیا تھا اور کہا تھا کہ پلی بارگین کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں کوئیمنسٹر نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے ذریعے بیورو کریسی کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، میڈیا وزارت قانون کی رہنمائی کرے اور تجاویز دے۔انہوں نے کہاکہ مسودہ قانون تیار ہو گیاہے، جلد اپوزیشن سے شیئر کریں گے، اگر اپوزیشن نے حکومت کابل پاس نہ ہونے دیا تو پھر آرڈیننس آئے گا۔ کرپشن پر کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ان کا کہناتھا کہ مفتاح اسماعیل میرا بھائی ہے، اس کے ساتھ میری کوئی دشمنی نہیں ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button